ممبئی،28ڈسمبر(ایجنسی) شادی شدہ جوڑوں کے لئے کبھی مثال کے طور پر جانے جانے والے ملائکہ ارورہ خان اور اربازخان کا رشتے کے درمیان اب کڑواہٹ آ گئی ہے.
18 سال کی شادی کو ملائکہ اب توڑنا چاہتی ہیں، پر معاملہ طلاق کی رقم پر آکر رک گئی ہے.
ملائکہ اروڑہ نے خان فیملی سے طلاق کے لیے 5
کروڑروپے، ممبئی کے پوش علاقے میں ایک فلیٹ، بیٹے کے نام پر 2.5 کروڑ ،2 کروڑ مالیت کی گاڑی اور پڑھائی کے لیے ہر ماہ 5 لاکھ دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کی کل مالیت 15 کروڑ بنتی ہے جب کہ اداکارہ کے اس مطالبے کے بعدخان فیملی شدید پریشانی کا شکار ہے۔
اربازخان کے وکیل نے عدالت میں ملائکہ اروڑہ کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ارباز کا فلمی کیرئیر ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے جو فلمیں بطور پروڈیوسربنائی ہیں ان کاپیسہ سلمان نے دیا تھا جس کے بعد عدالت نے فریقین کو ایک بار پھر کسی فیصلے پر پہنچنے کے لیے وقت دیا ہے۔